اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے اہم صوبے حلب میں امریکی اتحادیوں کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 125 شہری ہلاک ہوگئے، جن میں 25 بچے بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے برطانوی مانیٹرنگ گروپ کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شہری صوبہ حلب کے علاقے التخار میں جاری جنگ سے بچنے کیلئے کسی محفوظ علاقے میں منتقل ہورہے تھے۔
مانیٹرنگ گروپ کے ڈائریکٹر عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں میں 125 شہری ہلاک ہوئے، جن میں 25 بچے بھی شامل تھے۔
واقعے کے حوالے سے اتحادی افواج سے رابطہ کیا گیا تاہم انھوں نے ہلاکتوں پر کوئی مؤقف اختیار کیے بغیر کہا کہ وہ مذکورہ رپورٹس کی تحقیقات کررہے ہیں۔









.......
/169